كتاب الطهارة طہارت اور پاکیزگی کے احکام و مسائل ایک ہی برتن سے وضو
نعمان بن خربوذ نے بیان کیا، میں نے ام صبیہ جہنیہ رضی اللہ عنہا کو بیان کرتے ہوئے سنا: بسا اوقات ایک ہی برتن میں سے وضو کرتے ہوئے میرا ہاتھ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ہاتھ ایک دوسرے سے ٹکراتا۔
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب الوضوء، باب وضو الرجل مع امراته الخ، رقم: 193. سنن ابوداود، كتاب الطهارة، باب الوضو بفضل وضو المراة، رقم: 78. مسند احمد: 366/6»
|