كتاب الطهارة طہارت اور پاکیزگی کے احکام و مسائل کوئی چیز حائضہ کو لگ جائے تو ناپاک نہیں ہوتی
ام ایمن (برکہ بنت ثعلبہ) رضی اللہ عنہا نے بیان کیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے چٹائی پکڑا دو۔“ انہوں نے عرض کیا: میں حیض کی حالت میں ہوں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارا حیض تمہارے ہاتھ میں نہیں۔“
تخریج الحدیث: «مسلم، كتاب الحيض، باب جواز غسل رامن زوجها الخ، رقم: 298. سنن ابوداود، كتاب الطهارة، باب فى الحائض تناول من المسجد، رقم: 261. سنن ترمذي، رقم: 134. مسند احمد: 45/6»
سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا، میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پہلو میں تھی، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم سجدہ کرتے تو میرا کپڑا آپ کے کپڑے کو لگ جاتا، جبکہ میں حائضہ ہوتی تھی۔
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب الحيض، باب جواز غسل راس زوجها الخ، رقم: 298. سنن ابوداود، كتاب الطهارة، باب فى الحائض تناول من المسجد، رقم: 261. سنن ترمذي، رقم: 134. مسند احمد: 45/1»
|