كتاب الطهارة طہارت اور پاکیزگی کے احکام و مسائل آگ پر پکی چیز کھانے سے وضو
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترم ام حبیبہ رضی اللہ عنہا نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس چیز کو آگ نے چھوا ہو (آگ پر پکی ہو) اس (کے کھانے پینے) سے وضو کرو۔“
تخریج الحدیث: «مسلم، كتاب الحيض، باب الوضوء مما مست النار، رقم: 352. سنن ابوداود، رقم: 194. سنن ترمذي، رقم: 79. سنن ابن ماجه، رقم: 485»
|