كتاب الطهارة طہارت اور پاکیزگی کے احکام و مسائل سر کا مسح
سیدہ ربیع بنت معوذ بن عفراء رضی اللہ عنہا نے بیان کیا، ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں تو آپ کے لیے پانی کا بڑا برتن رکھا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین تین بار اعضاء وضو دھوئے اور دو بار سر کا مسح کیا۔
تخریج الحدیث: «سنن ابودواد، كتاب الطهارة، باب وضو النبى صلى الله عليه وسلم، رقم: 126. ابواب الطهارة، باب ماجاء انه بيدا يموخر الراس، رقم: 33. قال الشيخ الالباني: حسن»
|