كتاب الطهارة طہارت اور پاکیزگی کے احکام و مسائل کھانا کھانے کے لیے وضو ضروری نہیں
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں، ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھے، پس آپ بیت الخلاء سے باہر تشریف لائے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا اور عرض کیا گیا: کیا آپ وضو نہیں فرمائیں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیوں؟ نماز پڑھوں گا تو وضو کرلوں گا۔“
تخریج الحدیث: «مسلم، كتاب الحيض، باب جواب كل المحداث الطعام الخ، رقم: 374. سنن ابوداود، رقم: 376. سنن ترمذي، رقم: 1847. سنن نسائي، رقم: 132. سنن ابن ماجه، رقم: 3261. مسند احمد: 282/2. سنن كبري بيهقي: 42/1»
عمرو نے اس اسناد سے اسی کے مثل روایت کیا ہے۔
تخریج الحدیث: «السابق»
|