كتاب الطهارة طہارت اور پاکیزگی کے احکام و مسائل مردار کے چمڑے سے فائدہ اٹھانا
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا، ان کی خالہ کی بکری مر گئی تو انہوں نے اسے باہر پھینک دیا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے اس کے چمڑے سے فائدہ کیوں نہ اٹھا لیا؟“
تخریج الحدیث: «مسلم، كتاب الحيض، باب طهارة جولد الميتة بالدباغ، رقم: 363. سنن ابوداود، رقم: 4120. سنن ترمذي، رقم: 1727. سنن نسائي، رقم: 4234. سنن ابن ماجه، رقم: 3612، 3611»
|