كتاب الطهارة طہارت اور پاکیزگی کے احکام و مسائل نمازیں پڑھنے سے گناہ بھی معاف ہوتے ہیں
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پانچوں نمازیں اور ایک جمعہ دوسرے جمعہ تک کبیرہ گناہوں سے بچنے والے کے لیے اس درمیانی وقفے میں سرزد ہونے والے گناہوں کا کفارہ ہیں۔“
تخریج الحدیث: «مسلم، كتاب الطهارة، باب الصلوات الخمس والجمعه الي الجمعه الخ، رقم: 233. سنن ترمذي، رقم: 214. سنن ابي ماجه، رقم: 1086. مسند احمد: 359/2. صحيح ابن حبان، رقم: 1733»
|