علم کا بیان ज्ञान के बारे में جو شخص سائل کو اس سے کہیں زیادہ بتا دے جس قدر اس نے پوچھا ہے۔ “ कोई उस से अधिक बतादे जितना पूछा गया है ”
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ محرم (حج و عمرہ کرنے والا) کیا پہنے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہ کرتا پہنے اور نہ عمامہ اور نہ پائجامہ اور نہ ٹوپی اور نہ کوئی ایسا کپڑا جس میں ورس یا زعفران لگ گئی ہو، پھر اگر نعلین (چپلیں) نہ ملیں تو موزے پہن لے اور انھیں کاٹ دے تاکہ ٹخنوں سے نیچے ہو جائیں۔“
|