الفتن و اشراط الساعة والبعث فتنے، علامات قیامت اور حشر फ़ितने, क़यामत की निशानियां और क़यामत का दिन قصہ امام مہدی “ इमाम महदी के बारे में ”
سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری امت کے آخری زمانے میں مہدی نکلے گا، اللہ تعالیٰ بارش نازل کرے گا، زمین کھیتیاں اگائے گی، وہ لوگوں کو بہترین مال عطا کریں گے، مویشی زیادہ ہو جائیں گے، امت کی تعداد بڑھ جائے گی اور وہ سات یا آٹھ سال تک زندہ رہے گا۔“
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب عیسیٰ بن مریم علیہ السلام اتریں گے تو مسلمانوں کے امیر مہدی انہیں کہیں گے: آئیں اور نماز پڑھائیں۔ وہ کہیں گے: نہیں، تم ہی ایک دوسرے کے امام و امیر بن سکتے ہو، یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس امت کی عزت و آبرو ہے۔“
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مہدی ہم یعنی اہل بیت سے ہو گا، اللہ تعالیٰ ایک رات میں اس کی اصلاح کر دے گا۔“
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس کے پیچھے سیدنا عیسیٰ بن مریم (علیہ السلام) نماز پڑھیں گے وہ ہم (یعنی اہل بیت) میں سے ہو گا۔“
معاویہ بن قرہ اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”زمین ظلم و ستم سے بھر جائے گی، جب ایسے ہو گا تو اللہ تعالیٰ ایک آدمی بھیجے گا، وہ میرا ہم نام ہو گا، وہ زمین میں ظلم و ستم کی جگہ پر عدل و انصاف عام کر دے گا۔“
|