Note: Copy Text and to word file

سلسله احاديث صحيحه
الطب والعيادة
علاج کرنا اور تیماردار کرنا
سنا بوٹی میں شفا ہے
حدیث نمبر: 1631
-" عليكم بالسنى والسنوت، فإن فيها شفاء من كل داء إلا السام. قيل: يا رسول الله وما السام؟ قال: الموت".
سیدنا ابو ابی بن ام حرام رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: تم سنا اور شہد کا استعمال لازمی طور پر کیا کرو، کیونکہ اس میں «سام» کے علاوہ ہر بیماری کی شفا ہے۔ کہا گیا کہ «سام» کا کیا معنی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: موت۔