دعا و اذکار کا بیان दुआएं और अल्लाह को याद करना «اعوذ بعزة الله و قدرته» پڑھنے سے بیماری کا علاج “ «أَعُوذُ بِعِزَّةِ اللَّهِ وَقُدْرَتِهِ» पढ़ने से रोग का इलाज ”
سیدنا عثمان بن ابی العاص الثقفی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گئے اور کہا: مجھے ایسی تکلیف ہے جو قریب ہے کہ مجھے ہلاک کر دے۔ وہ فرماتے ہیں کہ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنا دایاں ہاتھ (بیماری والی جگہ پر) پھیرو اور سات دفعہ کہو: «أَعُوذُ بِعِزَّةِ اللَّهِ وَقُدْرَتِهِ، مِنْ شَرِّ مَا أَجِدُ» میں اللہ کی عزت اور قدرت کے ساتھ پناہ چاہتا ہوں اس شر سے جسے میں پاتا ہوں۔“، انہوں نے کہا کہ میں نے ایسا کیا تو اللہ نے میری تکلیف دور فرما دی۔ میں مسلسل اپنے گھر والوں اور دوسرے لوگوں کو اسی کا حکم دیتا ہوں۔
تخریج الحدیث: «519- الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 942/2 ح 1818، ك 50 ب4 ح 9) التمهيد 29/23، الاستذكار: 1753، و أخرجه أبوداود (3891) و الترمذي (2080) من حديث مالك به وقال الترمذي: ”هذا حديث حسن صحيح“ ورواه مسلم (2202) من حديث نافع بن جبير به، من رواية يحيي بن يحيي وجاء فى الأصل: ”عمر بن عبد الله۔۔۔“!»
|