دعا و اذکار کا بیان दुआएं और अल्लाह को याद करना دعا کرتے وقت ”اگر تو چاہے“ کہنے کی ممانعت “ दुआ करते समय “ अगर तू चाहे ” कहना मना है ”
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی آدمی بھی (دعا کے وقت) یہ نہ کہے کہ اے اللہ! اگر تو چاہے تو مجھے بخش دے، اے اللہ! اگر تو چاہے تو مجھ پر رحم کر۔ تاکید کے ساتھ (اللہ سے) سوال کرنا چاہئیے کیونکہ اسے مجبور کرنے والا کوئی نہیں ہے۔“
تخریج الحدیث: «336- الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 213/1 ح 497، ك 15 ب 8 ح 28 نحوالمعنيٰ) التمهيد 49/19، الاستذكار: 466، و أخرجه البخاري (6339) من حديث مالك به.»
|