دعا و اذکار کا بیان दुआएं और अल्लाह को याद करना صفا اور مروہ پر دعا “ सफ़ा और मरवह पर दुआ ”
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا جابر بن عبداللہ الانصاری رضی اللہ عنہ سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب صفا پر کھڑے ہوتے تو تین دفعہ تکبیر (اللہ اکبر) کہتے اور فرماتے: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ. لَا شَرِيكَ لَهُ. لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ.» ”ایک اللہ کے سوا کوئی الہٰ (معبود برحق) نہیں ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کی بادشاہی ہے اور اسی کی حمد و ثنا ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ عمل تین دفعہ کرتے اور دعا فرماتے آپ مروہ (کی پہاڑی) پر بھی اسی طرح کرتے تھے۔
تخریج الحدیث: «144- الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 372/1 ح 847، ك 20 ب 41 ح 127) التمهيد 91/2، الاستذكار:795، و أخرجه النسائي (240/5 ح 2975) من حديث ابن القاسم عن مالك به ورواه مسلم (1218) من حديث جعفر بن محمد به.»
|