دعا و اذکار کا بیان दुआएं और अल्लाह को याद करना «سبحان الله وبحمده» کی فضیلت “ «سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ» की फ़ज़ीलत ”
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو آدمی دن میں سو دفعہ «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ» کہے تو اسے دس غلام آزاد کرنے کا ثواب ملتا ہے، اللہ اس کے لئے سو نیکیاں لکھتا ہے اور اس کے سو گناہ (معاف کر کے) مٹا دئیے جاتے ہیں۔ یہ (کلمات) اس کے لئے اس دن شام تک شیطان سے بچاؤ کا ذریعہ بن جاتے ہیں اور کوئی آدمی اس سے افضل عمل والا نہیں ہوتا سوائے اس شخص کے جو اس سے زیادہ عمل کرے۔ اور جس شخص نے دن میں سو مرتبہ «سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ» پڑھا تو اس کے گناہ ختم (معاف) کر دئیے جاتے ہیں اگرچہ سمندر کی جھاگ کے برابر ہوں۔ “
تخریج الحدیث: «431- متفق عليه، الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 209/1، 210 ح 490، ك 15 ب 7 ح 20) التمهيد 19/22، الاستذكار: 458، و أخرجه البخاري (3293) ومسلم (2691) من حديث مالك به.»
|