دعا و اذکار کا بیان दुआएं और अल्लाह को याद करना فوت شدگان کے لئے دعا کرنا مسنون ہے “ मरे हुओं के लिए दुआ करना सुन्नत है ”
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ایک رات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اٹھ کر اپنے کپڑے پہنے پھر باہر تشریف لے گئے۔ میں نے اپنی (آزاد کردہ) لونڈی بریرہ کو حکم دیا تو وہ آپ کے پیچھے بقیع (کے قبرستان) تک گئیں۔ جتنی دیر اللہ نے چاہا آپ صلی اللہ علیہ وسلم وہاں کھڑے رہے پھر واپس تشریف لائے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے بریرہ نے آ کر مجھے بتا دیا۔ میں نے صبح تک اس سلسلے میں آپ سے کوئی بات نہ کی پھر آپ کو بتایا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے بقیع والوں کی طرف بھیجا گیا تھا تاکہ میں ان کے لئے دعا مانگوں۔“ باب عین کی حدیثیں مکمل ہوئیں جو کل ایک سو اٹھائیس (۱۲۸) حدیثیں ہیں۔
تخریج الحدیث: «405- الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي242/1 ح 576، ك 16 ب 16 ح 55) التمهيد 110/20، الاستذكار: 530، و أخرجه النسائي (93/4 ح 2040) من حديث ابن القاسم عن مالك به وصححه ابن خزيمة (اتحاف المهرة 800/17 ح 23254) وابن حبان (الاحسان: 3740) والحاكم (488/1) ووافقه الذهبي ولم أرلمضعفه حجة، وفي رواية يحيي بن يحيي: ”فلم“.»
|