دعا و اذکار کا بیان दुआएं और अल्लाह को याद करना رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تین دعائیں “ रसूल अल्लाह सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम की तीन दुआएं ”
سیدنا عبداللہ بن عبداللہ بن جابر بن عتیک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انصار کے دیہاتوں میں سے ایک گاؤں بنو معاویہ میں ہمارے پاس سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہا آئے تو مجھے کہا: کیا تمہیں پتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تمہاری مسجد میں کہاں نماز پڑھی تھی؟ میں نے مسجد کے ایک کونے کی طرف اشارہ کیا تو انہوں نے کہا: کیا تمہیں پتا ہے کہ آپ نے کون سی تین دعائیں مانگی تھیں؟ میں نے کہا: جی ہاں، انہوں نے کہا: مجھے ان کے بارے میں بتاؤ۔ میں نے کہا: آپ نے دعا فرمائی کہ مسلمانوں پر غیر مسلم دشمنوں کو مکمل غلبہ نہ ہو اور اللہ (تمام) مسلمانوں کو قحط سالی اور بھوک سے ہلاک نہ کرے یہ دونوں دعائیں قبول ہوئیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا فرمائی کہ اللہ مسلمانوں کو آپس میں نہ لڑائے تو یہ دعا قبول نہیں ہوئی تو عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: تم نے سچ کہا: قتل و قتال قیامت تک جاری رہے گا۔
تخریج الحدیث: «300- الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 216/1 ح 504، ك 15 ب 8 ح 35) التمهيد 194/19، الاستذكار: 473، و أخرجه الحاكم (517/4) من حديث مالك به وصححه عليٰ شرط الشيخين و وافقه الذهبي وللحديث المرفوع شاهد عند مسلم (2890)، من رواية يحيي وجاء فى الأصل: ”يراك“.»
|