دعا و اذکار کا بیان दुआएं और अल्लाह को याद करना دعا سکھانے کا اہتمام کرنا چاہئے “ दुआ सिखाने की व्यवस्था करनी चाहिए ”
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ یقیناً رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم انہیں یہ دعا اس طرح سکھاتے تھے جیسے قرآن کی سورت سکھاتے تھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے: «اللهم إني أعوذ بك من عذاب جهنم، وأعوذ بك من عذاب القبر، وأعوذ بك من فتنة المسيح الدجال، وأعوذ بك من فتنة المحيا والممات.» ”اے میرے اللہ! میں جہنم کے عذاب سے تیری پناہ چاہتا ہوں اور قبر کے عذاب سے تیری پناہ چاہتا ہوں مسیحِ دجال کے فتنے سے تیری پناہ چاہتا ہوں اور زندگی اور موت کے فتنے سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔“
تخریج الحدیث: «110- الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 215/1 ح 502، ك 15 ب 8 ح 33) التمهيد 185/12، الاستذكار: 471، و أخرجه مسلم (590) من حديث مالك به ورواه عبدالله بن طاؤس عن أبيه مختصرا.»
|