کھانے اور مشروبات سے متعلق مسائل खाने और पीने के नियम ہر قسم کی شراب حرام ہے “ हर तरह की शराब हराम है ”
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے) روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: میں (شراب کی حرمت سے پہلے) ابوعبیدہ بن الجراح، ابوطلحہ انصاری اور ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کو کھجور اور چھوہاروں کی شراب پلا رہا تھا کہ ایک شخص نے آ کر انہیں بتایا: بےشک شراب حرام ہو گئی ہے تو ابوطلحہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے انس! اٹھ اور ان مٹکوں کو توڑ دے، پھر میں نے ایک پتھر (موسل) لے کر ان مٹکوں کو مارا حتیٰ کہ وہ ٹکڑے ٹکڑ ے ہو گئے ۔
تخریج الحدیث: «118- متفق عليه، الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 446/2، 447 ح 1644، ك 42 ب 5 ح 13) التمهيد 242/1، الاستذكار: 1572، و أخرجه البخاري (5582) ومسلم (1980/9 بعد ح 1981) من حديث مالك به.»
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے تبع (شہد کی شراب) کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر وہ مشروب جو نشہ دے حرام ہے۔“
تخریج الحدیث: «20- متفق عليه، الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 845/2 ح 1640، ك 42 ب 4 ح 9) التمهيد 124/7، الاستذكار: 1569، و أخرجه البخاري (5585) ومسلم (2001) من حديث مالك به، من رواية يحيي.»
|