کھانے اور مشروبات سے متعلق مسائل खाने और पीने के नियम شراب پینا اور بیچنا حرام ہے “ शराब पीना और बेचना दोनों हराम हैं ”
اور اسی سند کے ساتھ (ابن وعلہ المصری سے) روایت ہے کہ انہوں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے انگور کے شربت کے بارے میں پوچھا: تو عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں شراب سے لدا ہوا جانور بطور تحفہ پیش کیا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”کیا تجھے پتا نہیں کہ اللہ نے اسے حرام کر دیا ہے؟“ اس نے جواب دیا: نہیں، پھر اس آدمی نے اپنے قریب والے کسی شخص سے سرگوشی کی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”تم نے اس سے کیا خفیہ بات کی ہے؟“ اس نے کہا: میں نے اسے حکم دیا ہے کہ وہ اسے (شراب کو) بیچ دے۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے اس کا پینا حرام کیا ہے اس نے اس کا بیچنا (بھی) حرام کیا ہے۔“ پھر اس آدمی نے دونوں مشکیزے کھول دیئے حتی ٰ کہ ان میں سے ساری شراب بہہ گئی۔
تخریج الحدیث: «183- الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 846/2 ح 1643، ك 42 ب 5 ح 12) التمهيد 140/4، الاستذكار:1571، و أخرجه مسلم (1579) من حديث مالك به.»
|