کھانے اور مشروبات سے متعلق مسائل खाने और पीने के नियम کدو اور مرتبان میں نبیذ بنانے کی ممانعت ہے “ कददू और मरतबान में नबीज़ बनाना मना है ”
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دباء (کدو کے برتن) اور مزفت (روغنی مرتبان) میں نبیذ بنانے سے منع فرمایا ہے۔
تخریج الحدیث: «136- الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 843/2، 844 ح 1637، ك 42 ب 2 ح 6) التمهيد 237/20، الاستذكار: 1565، و أخرجه أحمد (514/2، ح 10677) من حديث مالك به، من رواية يحيي بن يحيي و سقط من الأصل.»
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی غزوے میں خطبہ دیا تو عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا: میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف چلا پھر میرے پہنچنے سے پہلے ہی آپ صلی اللہ علیہ وسلم خطبے سے فارغ ہو گئے تو میں نے پوچھا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا فرمایا ہے؟ لوگوں نے بتایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کدو کے برتن اور روغنی مرتبان میں نبیذ بنانے سے منع فرمایا ہے۔
تخریج الحدیث: «248- الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 843/2 ح 1636، ك 43 ب 2 ح 5) التمهيد 331/15، الاستذكار:1564 و أخرجه مسلم (1997/48) من حديث مالك به.»
|