كتاب صفة القيامة والرقائق والورع عن رسول الله صلى الله عليه وسلم کتاب: احوال قیامت، رقت قلب اور ورع 20. باب مِنْهُ باب:۔۔۔
حنظلہ اسیدی رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تمہاری وہی کیفیت رہے، جیسی میرے سامنے ہوتی ہے تو فرشتے اپنے پروں سے تم پر سایہ کریں“ ۱؎۔
۱- یہ حدیث اس سند سے حسن غریب ہے، ۲- یہ حدیث حنظلہ اسیدی کے واسطہ سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس سند کے علاوہ دیگر سندوں سے بھی مروی ہے، ۳- اس باب میں ابوہریرہ رضی الله عنہ سے بھی روایت آئی ہے۔ تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/التوبة 4 (2750) (نحوہ في سیاق طویل وکذا)، سنن ابن ماجہ/الزہد 28 (4239) (تحفة الأشراف: 3448)، و مسند احمد (4/346)، ویأتي برقم 2514) (حسن صحیح)»
وضاحت: ۱؎: اس حدیث سے معلوم ہوا کہ نیک لوگوں کی مجلس میں رہنے سے دلوں میں اللہ کا خوف پیدا ہوتا ہے، آخرت یاد آتی ہے، اور دنیا کی چاہت کم ہو جاتی ہے۔ قال الشيخ الألباني: حسن صحيح، الصحيحة (1976)
|