كتاب الزكاة عن رسول الله صلى الله عليه وسلم کتاب: زکاۃ و صدقات کے احکام و مسائل 36. باب مَا جَاءَ فِي تَقْدِيمِهَا قَبْلَ الصَّلاَةِ باب: نماز عید سے پہلے صدقہ فطر ادا کرنے کا بیان۔
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عید الفطر کے دن نماز کے لیے جانے سے پہلے صدقہ فطر نکالنے کا حکم دیتے تھے۔
۱- یہ حدیث حسن صحیح غریب ہے، ۲- اور اہل علم اسی کو مستحب سمجھتے ہیں کہ آدمی صدقہ فطر نماز کے لیے جانے سے پہلے نکال دے۔ تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الزکاة 76 (1509)، صحیح مسلم/الزکاة 5 (986)، سنن ابی داود/ الزکاة 18 (1610)، سنن النسائی/الزکاة 45 (2522)، (تحفة الأشراف: 8452)، مسند احمد (2/151، 155) (صحیح) وأخرجہ: سنن النسائی/الزکاة 33 (2506) من غیر ہذا الطریق»
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح، صحيح أبي داود (1428)، الإرواء (832)
|