كتاب الزكاة عن رسول الله صلى الله عليه وسلم کتاب: زکاۃ و صدقات کے احکام و مسائل 20. باب مَا جَاءَ فِي رِضَا الْمُصَدِّقِ باب: زکاۃ وصول کرنے والے کی رضا مندی کا بیان۔
جریر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب زکاۃ وصول کرنے والا تمہارے پاس آئے تو وہ تم سے راضی اور خوش ہو کر ہی جدا ہو“۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/الزکاة 55 (989)، سنن النسائی/الزکاة 14 (2463)، سنن ابن ماجہ/الزکاة 11 (1802)، (تحفة الأشراف: 3215)، مسند احمد (4/360، 361، 364، 365) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (1802)
اس سند سے بھی جریر رضی الله عنہ کے واسطہ سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی طرح مروی ہے۔
داود کی شعبی سے روایت کی ہوئی حدیث مجالد کی حدیث سے زیادہ صحیح ہے، مجالد کو بعض اہل علم نے ضعیف گردانا ہے وہ کثیر الغلط ہیں یعنی ان سے بکثرت غلطیاں ہوتی ہیں۔ تخریج الحدیث: «انظر ما قبلہ (صحیح)»
|