كتاب القسامة والقود والديات کتاب: قسامہ، قصاص اور دیت کے احکام و مسائل 43. بَابُ: عَقْلِ الأَسْنَانِ باب: دانتوں کی دیت کا بیان۔
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دانتوں میں ہر ایک کی دیت پانچ اونٹ ہے“۔
تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/الدیات 20 (4563)، (تحفة الأشراف: 8685) (حسن صحیح)»
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمام دانت برابر ہیں، ہر ایک میں دیت پانچ پانچ اونٹ ہے“۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 8805)، مسند احمد (2/215)، سنن الدارمی/الدیات 16 (2417) (حسن صحیح)»
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح
|