كتاب القسامة والقود والديات کتاب: قسامہ، قصاص اور دیت کے احکام و مسائل 21. بَابُ: الْقَوَدِ فِي الطَّعْنَةِ باب: نیزے کی ضرب کے قصاص کا بیان۔
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کچھ تقسیم کر رہے تھے کہ اسی دوران اچانک ایک شخص آپ کے اوپر گر پڑا تو آپ نے اسے ایک لکڑی جو آپ کے ساتھ تھی چبھا دی، وہ شخص نکل گیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آؤ اور بدلہ لے لو“ اس نے کہا: اللہ کے رسول! میں نے تو معاف کر دیا۔
تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/الدیات 15 (4536)، (تحفة الأشراف: 4147)، مسند احمد (3/28) (ضعیف) (اس کے راوی ’’عبیدہ‘‘ لین الحدیث ہیں)»
قال الشيخ الألباني: ضعيف
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کچھ تقسیم فرما رہے تھے کہ اسی دوران اچانک ایک شخص آپ پر گر پڑا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے ایک لکڑی جو آپ کے پاس تھی چبھا دی، وہ شخص چیخ پڑا تو آپ نے اس سے فرمایا: ”آؤ، بدلہ لے لو“ اس نے کہا: اللہ کے رسول! میں نے تو معاف کر دیا۔
تخریج الحدیث: «انظر ما قبلہ (ضعیف)»
قال الشيخ الألباني: ضعيف
|