كتاب القسامة والقود والديات کتاب: قسامہ، قصاص اور دیت کے احکام و مسائل 30. بَابُ: عَفْوِ النِّسَاءِ عَنِ الدَّمِ باب: عورتوں کا خون معاف کرنے کا بیان۔
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لڑنے والوں پر لازم ہے کہ وہ قصاص لینے سے باز رہیں، پہلے جو (مقتول کے وارثین میں) سب سے قریبی ہو وہ معاف کرے، پھر اس کے بعد والے، خواہ عورت ہی ہو“۔
تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/الدیات 16 (4538)، (تحفة الأشراف: 17706) (ضعیف) (اس کے راوی ”حصن“ لین الحدیث ہیں)»
قال الشيخ الألباني: ضعيف
|