كتاب القسامة والقود والديات کتاب: قسامہ، قصاص اور دیت کے احکام و مسائل 45. بَابُ: الْمَوَاضِحِ باب: ہڈی تک پہنچنے والے زخم کی دیت کا بیان۔
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فتح مکہ کیا تو خطبے میں فرمایا: ”ہر اس زخم میں جس میں ہڈی کھل جائے، دیت پانچ پانچ اونٹ ہیں“ ۱؎۔
تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/الدیات 20 (4566)، سنن الترمذی/الدیات 3 (1390)، (تحفة الأشراف: 8680)، وقد أخرجہ: سنن ابن ماجہ/الدیات 19 (2655)، مسند احمد (2/179، 189، 207، 212)، سنن الدارمی/الدیات 16 (2417) (حسن صحیح)»
وضاحت: ۱؎: بشرطیکہ یہ زخم چہرہ اور سر پر ہو، اگر ان کے علاوہ کسی اور جگہ میں ہے تو اس کا حکم دوسرا ہے، اور وہ یہ ہے کہ قاضی یا پنچ اپنی صوابدید سے جو فیصلہ کریں۔ قال الشيخ الألباني: حسن صحيح
|