كتاب الزكاة عن رسول الله صلى الله عليه وسلم کتاب: زکاۃ و صدقات کے احکام و مسائل 18. باب مَا جَاءَ فِي الْعَامِلِ عَلَى الصَّدَقَةِ بِالْحَقِّ باب: صحیح ڈھنگ سے صدقہ وصول کرنے والے کی فضیلت کا بیان۔
رافع بن خدیج رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”صحیح ڈھنگ سے صدقہ وصول کرنے والا، اللہ کی راہ میں لڑنے والے غازی کی طرح ہے، جب تک کہ وہ اپنے گھر لوٹ نہ آئے“۔
۱- رافع بن خدیج کی حدیث حسن صحیح ہے، ۲- اور یزید بن عیاض محدثین کے نزدیک ضعیف ہیں، ۳- محمد بن اسحاق کی یہ حدیث سب سے زیادہ صحیح ہے۔ تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/ الخراج 7 (2936) سنن ابن ماجہ/الزکاة14 (1809) (تحفة الأشراف: 3583) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح، ابن ماجة (1809)
|