18. باب مَا جَاءَ فِي الْعَامِلِ عَلَى الصَّدَقَةِ بِالْحَقِّ
18. باب: صحیح ڈھنگ سے صدقہ وصول کرنے والے کی فضیلت کا بیان۔
Chapter: What Has Been Related About The One Who Works In Collecting Sadaqah In Truth
رافع بن خدیج رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا:
”صحیح ڈھنگ سے صدقہ وصول کرنے والا، اللہ کی راہ میں لڑنے والے غازی کی طرح ہے، جب تک کہ وہ اپنے گھر لوٹ نہ آئے
“۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- رافع بن خدیج کی حدیث حسن صحیح ہے،
۲- اور یزید بن عیاض محدثین کے نزدیک ضعیف ہیں،
۳- محمد بن اسحاق کی یہ حدیث سب سے زیادہ صحیح ہے۔