كتاب الجمعة کتاب: جمعہ کے فضائل و مسائل 43. بَابُ: صَلاَةِ الإِمَامِ بَعْدَ الْجُمُعَةِ باب: جمعہ کے بعد امام کے نفلی نماز پڑھنے کا بیان۔
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے بعد نماز نہیں پڑھتے تھے یہاں تک کہ گھر لوٹ آتے، پھر دو رکعتیں پڑھتے۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/الجمعة 18 (882)، سنن ابی داود/الصلاة 244 (1127)، سنن الترمذی/الصلاة 259 (الجمعة 24) (522)، (تحفة الأشراف: 8343)، مسند احمد 2/449، 499، وانظر حدیث رقم: 874 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے بعد دو رکعت اپنے گھر میں پڑھتے تھے۔
تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/الصلاة 244 (1132)، (تحفة الأشراف: 6948) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|