كتاب الجمعة کتاب: جمعہ کے فضائل و مسائل 4. بَابُ: ذِكْرِ فَضْلِ يَوْمِ الْجُمُعَةِ باب: جمعہ کے دن کی فضیلت کا بیان۔
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بہترین دن جس میں سورج نکلا جمعہ کا دن ہے، اسی دن آدم علیہ السلام پیدا کیے گئے، اسی دن انہیں جنت میں داخل کیا گیا، اور اسی دن انہیں جنت سے نکالا گیا“ ۱؎۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/الجمعة 5 (854)، (تحفة الأشراف: 13959)، مسند احمد 2/401، 418، 512 (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: اس سے جمعہ کے دن کی فضیلت ظاہر ہوتی ہے کیونکہ اس میں بڑے بڑے امور سر انجام پائے۔ قال الشيخ الألباني: صحيح
|