كتاب الجمعة کتاب: جمعہ کے فضائل و مسائل 40. بَابُ: ذِكْرِ الاِخْتِلاَفِ عَلَى النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ فِي الْقِرَاءَةِ فِي صَلاَةِ الْجُمُعَةِ باب: نماز جمعہ میں سورتوں کی قرأت کے متعلق نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہم سے روایت کرنے میں ان کے تلامذہ کے اختلاف کا بیان۔
عبیداللہ بن عبداللہ سے روایت ہے کہ ضحاک بن قیس نے نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہم سے پوچھا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے دن سورۃ الجمعہ کے بعد کون سی سورۃ پڑھتے تھے؟ تو انہوں نے کہا: آپ «هل أتاك حديث الغاشية» پڑھتے تھے۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/الجمعة 16 (878)، سنن ابی داود/الصلاة 242 (1123)، سنن ابن ماجہ/الإقامة 90 (1119)، (تحفة الأشراف: 11634)، موطا امام مالک/الجمعة 9 (19)، مسند احمد 4/270، 277، سنن الدارمی/الصلاة 203 (1607) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حبیب بن سالم نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ میں «سبح اسم ربك الأعلى» اور «هل أتاك حديث الغاشية» پڑھتے تھے اور جب کبھی عید اور جمعہ دونوں جمع ہو جاتے تو ان دونوں میں بھی آپ انہی دونوں سورتوں کو پڑھتے تھے۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/الجمعة 16 (878)، سنن ابی داود/الصلاة 242 (1122)، سنن الترمذی/الصلاة 268 (الجمعة 33) (533)، سنن ابن ماجہ/الإقامة 157 (1281)، (تحفة الأشراف: 11612)، مسند احمد 4/271، 273، 276، 277، سنن الدارمی/الصلاة 203 (1609)، ویأتی عند المؤلف برقم: 1569، 1591 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|