كتاب الجمعة کتاب: جمعہ کے فضائل و مسائل 28. بَابُ: الْقِرَاءَةِ فِي الْخُطْبَةِ باب: خطبہ جمعہ میں قرآن پڑھنے کا بیان۔
حارثہ بن نعمان رضی اللہ عنہ کی بیٹی (ام ہشام) کہتی ہیں کہ میں نے «ق والقرآن المجيد» کو جمعہ کے دن منبر پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے منہ سے سن سن کر یاد کیا ۱؎۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/الجمعة 13 (873)، سنن ابی داود/الصلاة 229 (1100، 1102، 1103)، مسند احمد 6/435، 463، (تحفة الأشراف: 18363) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: اس سے ثابت ہوتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے خطبے میں پوری سورۃ ق پابندی سے پڑھا کرتے تھے۔ قال الشيخ الألباني: صحيح
|