كتاب الجمعة کتاب: جمعہ کے فضائل و مسائل 29. بَابُ: الإِشَارَةِ فِي الْخُطْبَةِ باب: خطبہ جمعہ میں اشارہ کرنے کا بیان۔
حصین سے روایت ہے کہ بشر بن مروان نے جمعہ کے دن منبر پر (خطبہ دیتے ہوئے) اپنے دونوں ہاتھوں کو اٹھایا، تو اس پر عمارہ بن رویبہ ثقفی رضی اللہ عنہ نے انہیں برا بھلا کہا، اور کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے زیادہ نہیں کیا، اور انہوں نے اپنی شہادت کی انگلی سے اشارہ کیا۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/الجمعة 13 (874)، سنن ابی داود/الصلاة 230 (1104)، سنن الترمذی/الصلاة 254 (الجمعة 19) (515)، (تحفة الأشراف: 10377)، مسند احمد 4/135، 136، 261، سنن الدارمی/الصلاة 201 (1601، 1602) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|