كتاب الجمعة کتاب: جمعہ کے فضائل و مسائل 19. بَابُ: الْفَضْلِ فِي الدُّنُوِّ مِنَ الإِمَامِ باب: جمعہ میں امام کے نزدیک رہنے کی فضیلت کا بیان۔
اوس بن اوس ثقفی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص غسل کرائے اور خود بھی غسل کرے، اور مسجد کے لیے سویرے نکل جائے، اور امام سے قریب رہے، اور خاموشی سے خطبہ سنے، پھر کوئی لغو کام نہ کرے، تو اسے ہر قدم کے عوض ایک سال کے روزے، اور قیام کا ثواب ملے گا“۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 1382 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|