كتاب الجمعة کتاب: جمعہ کے فضائل و مسائل 22. بَابُ: الإِنْصَاتِ لِلْخُطْبَةِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ باب: جمعہ کے دن خطبہ کے لیے خاموش کرانے کا بیان۔
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے جمعہ کے دن اپنے ساتھی سے کہا: ”خاموش رہو“ اور امام خطبہ دے رہا ہو تو اس نے لغو حرکت کی“۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الجمعة 36 (934)، صحیح مسلم/الجمعة 3 (851)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/الصلاة 251 (الجمعة 16) (512)، سنن ابن ماجہ/الإقامة 86 (1110)، (تحفة الأشراف: 13206)، موطا امام مالک/الجمعة 2 (6)، مسند احمد 2/244، 272، 280، 393، 396، 485، 518، 532، سنن الدارمی/الصلاة 195 (1590) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”جب تم اپنے ساتھ والے سے جمعہ کے دن کہو: ”خاموش رہو“ اور امام خطبہ دے رہا ہو تو تم نے لغو کام کیا“۔
تخریج الحدیث: «انظر ما قبلہ (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|