كتاب الغسل والتيمم کتاب: غسل اور تیمم کے احکام و مسائل 2. بَابُ: الرُّخْصَةِ فِي دُخُولِ الْحَمَّامِ باب: حمام میں داخل ہونے کی رخصت کا بیان۔
جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہو بغیر تہبند کے حمام میں داخل نہ ہو“۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ النسائی، (تحفة الأشراف 2887)، مسند احمد 3/339 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|