كتاب الغسل والتيمم کتاب: غسل اور تیمم کے احکام و مسائل 3. بَابُ: الاِغْتِسَالِ بِالثَّلْجِ وَالْبَرَدِ باب: برف اور اولوں سے غسل کرنے کا بیان۔
عبداللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دعا کرتے تھے کہ ”اے اللہ! مجھے گناہوں اور خطاؤں سے پاک کر دے، اے اللہ! مجھے اس سے اسی طرح پاک کر دے جیسے سفید کپڑا میل سے پاک کیا جاتا ہے، اے اللہ! مجھے برف، اولے اور ٹھنڈے پانی کے ذریعہ پاک کر دے“۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/الصلاة 40 (476)، (تحفة الأشراف 5181)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/الدعوات 102(3547)، مسند احمد 4/354، 381 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|