كتاب الغسل والتيمم کتاب: غسل اور تیمم کے احکام و مسائل 23. بَابُ: اغْتِسَالِ النُّفَسَاءِ عِنْدَ الإِحْرَامِ باب: احرام باندھنے کے وقت نفاس والی عورتوں کے غسل کا بیان۔
محمد (باقر) کہتے ہیں: ہم لوگ جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہم کے پاس آئے، اور ہم نے ان سے حجۃ الوداع کے متعلق دریافت کیا، تو انہوں نے ہم سے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پچیس ذی قعدہ کو (مدینہ سے) نکلے، ہم آپ کے ساتھ تھے، یہاں تک کہ جب آپ ذوالحلیفہ آئے تو اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا نے محمد بن ابوبکر کو جنا، تو انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھوایا کہ میں کیا کروں؟ آپ نے فرمایا: ”تم غسل کر لو، پھر لنگوٹ باندھ لو، پھر (احرام باندھ کر) لبیک پکارو“۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 292 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|