كتاب الغسل والتيمم کتاب: غسل اور تیمم کے احکام و مسائل 6. بَابُ: الاِغْتِسَالِ أَوَّلَ اللَّيْلِ باب: رات کے ابتدائی حصے میں غسل کرنے کا بیان۔
غضیف بن حارث کہتے ہیں کہ میں ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس آیا، تو میں نے ان سے سوال کیا اور کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رات کے ابتدائی حصہ میں غسل کرتے تھے یا آخری حصے میں؟ تو انہوں نے کہا: دونوں طرح سے (کرتے تھے)، کبھی رات کے ابتدائی حصہ میں غسل کرتے، اور کبھی آخری حصہ میں، اس پر میں نے کہا: اس اللہ کی تعریف ہے جس نے شریعت مطہرہ والے معاملہ کے اندر گنجائش رکھی ہے۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 223 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|