كتاب الغسل والتيمم کتاب: غسل اور تیمم کے احکام و مسائل 4. بَابُ: الاِغْتِسَالِ بِالْمَاءِ الْبَارِدِ باب: ٹھنڈے پانی سے غسل کرنے کا بیان۔
ابن ابی اوفی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: ”اے اللہ! مجھے برف، اولے اور ٹھنڈے پانی کے ذریعہ پاک کر دے، اے اللہ! مجھے گناہوں سے اسی طرح پاک کر دے جس طرح سفید کپڑے کو میل سے پاک کیا جاتا ہے“۔
تخریج الحدیث: «انظر ما قبلہ (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|