كتاب الغسل والتيمم کتاب: غسل اور تیمم کے احکام و مسائل 22. بَابُ: الْغُسْلِ مَرَّةً وَاحِدَةً باب: غسل میں اعضاء کو ایک ایک بار دھونے کا بیان۔
ام المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جنابت کا غسل کیا، تو آپ نے اپنی شرمگاہ کو دھویا، اور زمین یا دیوار پر اپنا ہاتھ رگڑا، پھر نماز کے وضو کی طرح وضو کیا، پھر اپنے سر اور پورے جسم پر پانی بہایا ۱؎۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 254 (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: چونکہ میمونہ رضی اللہ عنہا نے پانی بہانے کے متعلق دو یا تین بار کا ذکر نہیں کیا ہے، اس لیے ایک بار ہی سمجھا جائے گا، کیونکہ یہی اصول ہے، لیکن یہ وجوب کی حد تک ہے، دو یا تین بار بھی دھویا جا سکتا ہے۔ قال الشيخ الألباني: صحيح
|