كتاب الغسل والتيمم کتاب: غسل اور تیمم کے احکام و مسائل 10. بَابُ: الرُّخْصَةِ فِي ذَلِكَ باب: شوہر اور بیوی کے ایک ساتھ غسل کرنے کی رخصت کا بیان۔
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دونوں ایک برتن سے غسل کرتے تھے، میں چاہتی کہ آپ سے پہلے میں نہا لوں اور آپ چاہتے کہ مجھ سے پہلے آپ نہا لیں یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے: ”تم میرے لیے چھوڑ دو“، اور میں کہتی: آپ میرے لیے چھوڑ دیجئیے۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم:240 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|