كتاب الغسل والتيمم کتاب: غسل اور تیمم کے احکام و مسائل 8. بَابُ: الدَّلِيلِ عَلَى أَنَّ لاَ تَوْقِيتَ فِي الْمَاءِ الَّذِي يُغْتَسَلُ فِيهِ باب: جس پانی سے غسل کیا جائے اس کے عدم تحدید کی دلیل۔
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک برتن سے جس کا نام فرق تھا غسل کرتے تھے، اور میں اور آپ دونوں ایک ہی برتن سے غسل کرتے تھے۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ النسائی، (تحفة الأشراف 17553) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: «فرق» ایک معروف برتن ہے۔ قال الشيخ الألباني: صحيح
|