كِتَابُ الْأَضَاحِي کتاب: قربانی کے احکام و مسائل 17. بَابُ: الذَّبْحِ بِالْمُصَلَّى باب: عیدگاہ میں ذبح کرنے کا بیان۔
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم عید گاہ میں ذبح کرتے تھے۔
تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/الأضاحي 9 (2811)، (تحفة الأشراف: 7473)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/العید ین22 (982)، الاضاحي 6 (5552)، سنن الترمذی/الضحایا 9 (1508)، سنن النسائی/العیدین 29 (1590)، الأضاحي 2 (4371)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/108، 152) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|