كِتَابُ الْأَضَاحِي کتاب: قربانی کے احکام و مسائل 15. بَابُ: الأَكْلِ مِنْ لُحُومِ الضَّحَايَا باب: قربانی کا گوشت کھانے کا بیان۔
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قربانی کے ہر اونٹ کا ایک ٹکڑا منگایا، پھر ان سب ٹکڑوں کو ایک ہانڈی میں پکانے کا حکم دیا، تو وہ ایک ہانڈی میں رکھ کر پکایا گیا، پھر سبھی لوگوں نے اس کا گوشت کھایا، اور اس کا شوربہ پیا۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 2609، ومصباح الزجاجة: 1094) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|