كِتَابُ الْأَضَاحِي کتاب: قربانی کے احکام و مسائل 13. بَابُ: مَنْ ذَبَحَ أُضْحِيَّتَهُ بِيَدِهِ باب: اپنے ہاتھ سے قربانی کرنے کا بیان۔
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی قربانی اپنے ہاتھ سے ذبح کرتے ہوئے دیکھا آپ اپنا پاؤں اس کے پٹھے پر رکھے ہوئے تھے ۱؎۔
تخریج الحدیث: «أنظر حدیث رقم: (3120) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: بہتر ہے کہ قربانی کا جانور اپنے ہاتھ سے ذبح کرے، عورت بھی اپنی قربانی اپنے ہاتھ سے ذبح کر سکتی ہے، ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے اپنی بیٹیوں کو حکم دیا کہ اپنی قربانیاں اپنے ہاتھ سے ذبح کریں۔ قال الشيخ الألباني: صحيح
مؤذن رسول سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بنی زریق کے راستے میں گلی کے کنارے اپنی قربانی اپنے ہاتھ سے ایک چھری سے ذبح کی۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 3833، ومصباح الزجاجة: 1093) (ضعیف)» (عبدالرحمن بن سعد اور ان کے والد دونوں ضعیف ہیں)
قال الشيخ الألباني: ضعيف الإسناد
|