كِتَاب السُّنَّةِ کتاب: سنتوں کا بیان ---. باب فِي قِتَالِ اللُّصُوصِ باب: چوروں سے مقابلہ کرنے کا بیان۔
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس کا مال لینے کا ناحق ارادہ کیا جائے اور وہ (اپنے مال کے بچانے کے لیے) لڑے اور مارا جائے تو وہ شہید ہے“۔
تخریج الحدیث: «سنن الترمذی/الدیات 22 (1420)، سنن النسائی/المحاربة 18 (4093)، سنن ابن ماجہ/الحدود 21 (2580)، (تحفة الأشراف: 8603)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/المظالم 33 (2480)، صحیح مسلم/الایمان 62 (225)، مسند احمد (2 /163، 193، 194، 205، 206، 210، 215، 217، 221، 224) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
سعید بن زید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو اپنا مال بچانے میں مارا جائے وہ شہید ہے اور جو اپنے بال بچوں کو بچانے یا اپنی جان بچانے یا اپنے دین کو بچانے میں مارا جائے وہ بھی شہید ہے“۔
تخریج الحدیث: «سنن الترمذی/الدیات 22 (1421)، سنن النسائی/المحاربة 18 (4095، 4096، 4099)، سنن ابن ماجہ/الحدود 21 (2580)، (تحفة الأشراف: 4456)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/187، 188، 189،190) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|