كتاب الصيام کتاب: روزوں کے احکام و مسائل 16. باب مَنْ سَمَّى السَّحُورَ الْغَدَاءَ باب: سحری کے کھانے کو «غداء» (دوپہر کا کھانا) کہنے کا بیان۔
عرباض بن ساریہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے رمضان میں سحری کھانے کے لیے بلایا اور یوں کہا: ”بابرکت «غداء» پر آؤ“۔
تخریج الحدیث: «سنن النسائی/الصیام 13 (2165)،(تحفة الأشراف: 9883)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/126، 127) (حسن لغیرہ)» (ابو رہم مجہول ہیں، حدیث کے شواہد سے یہ حسن ہے، ملاحظہ ہو: الصحيحة للألباني: 3408، وتراجع الألباني: 192)
قال الشيخ الألباني: صحيح
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کھجور مومن کی کتنی اچھی سحری ہے“۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 13067) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|