كتاب الصيام کتاب: روزوں کے احکام و مسائل 72. باب النِّيَّةِ فِي الصِّيَامِ باب: روزے کی نیت کا بیان۔
ام المؤمنین حفصہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے فجر ہونے سے پہلے روزے کی نیت نہ کی اس کا روزہ نہیں ہو گا“۔ ابوداؤد کہتے ہیں: اسے لیث اور اسحاق بن حازم نے عبداللہ بن ابی بکر سے اسی کے مثل (یعنی مرفوعاً) روایت کیا ہے، اور اسے معمر، زبیدی، ابن عیینہ اور یونس ایلی نے ام المؤمنین حفصہ رضی اللہ عنہا پر موقوف کیا ہے، یہ سارے لوگ زہری سے روایت کرتے ہیں۔
تخریج الحدیث: «سنن الترمذی/الصوم 33 (730)، سنن النسائی/الصیام 39 (2333)، سنن ابن ماجہ/الصیام 26 (1700)، (تحفة الأشراف: 15802)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/الصیام 2 (5)، مسند احمد (6/278)، سنن الدارمی/الصوم 10(1740) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|